ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیندور:اوتینانی میں چٹان دوبارہ کھسکی :قومی شاہراہ گھنٹوں بند ؛سواریوں کی لمبی قطار

بیندور:اوتینانی میں چٹان دوبارہ کھسکی :قومی شاہراہ گھنٹوں بند ؛سواریوں کی لمبی قطار

Sun, 11 Jun 2017 14:35:14    S.O. News Service

بیندور:11/جون (ایس اؤنیوز)گذشتہ رات برسی موسلا دھار بارش کے نتیجےمیں بیندور کے اوتینانی میں پھر ایک بار چٹان کھسک جانے سے قومی شاہراہ 66گھنٹوں مکمل بند رہنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

علاقے میں قومی شاہراہ کی توسیع کی تعمیر کے لئے چٹان کھودی گئی ہے، ہفتہ پہلے اسی مقام پرچٹان 2مرتبہ کھسکنے سے شاہراہ پر نقل وحمل کے لئے بہت دشواریاں پیش آئیں تھیں۔ اب اوتی نینی کی چٹان دوبارہ گذشتہ رات کھسک کر سڑک پر آجانے سے شاہراہ کے دونوں راستے مکمل بند ہوگئے ہیں، سواریوں کی نقل وحمل بند ہے۔ شاہراہ پر پڑی مٹی کو 3بلڈوزر کے ذریعے نکال باہر کرنے کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے، اس دوران سواریوں کے آنے جانے کے لئے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہفتہ پہلے جب اسی علاقہ میں 2مرتبہ پہاڑ کھسکا تو ضلع انتظامیہ کی طرف سے آئی آر بی کمپنی کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ گذشتہ فروری میں شاہراہ کا تعمیری کام مکمل نہیں کرنے کے وجہ سے یہ کیس داخل کیا گیا تھا، اب وہی پہاڑ دوبارہ کھسک جانے سے عوام آئی آر بی کمپنی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔


Share: